دنیا بھر میں کوروناوائرس کیسز پونے 6 کروڑ سے متجاوز

لندن ۔21نومبر (اے پی پی):عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 13 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر اب یورپ سمیت کئی خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، جہاں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ اس فہرست میں بھارت 90 لاکھ 50 ہزار کورون وائرس ا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔