دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 55رکنی سکواڈ (کل) لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 55رکنی سکواڈ (کل) پیرکی علی الصبح لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، سکواڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین کی دو ٹیموں کے 35کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹ سٹاف کے بیس اراکین شامل ہیں،سکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے،قومی سکواڈ 23 نومبر کو روانہ ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی، اس دوران پاکستان شاہین کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں،پاکستان شاہین کے دورہ نیوزی لینڈ کی مکمل تفصیلات نیوزی لینڈ کرکٹ جلد جاری کردے گا۔ قومی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رو ئوف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کےلئے ہم نے دو مختلف ٹیموں پر مشتمل ایک مکمل سکواڈ تشکیل دیا ہے۔