سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اتوار کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے تعزیت اظہارکیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعابھی کی۔