سید ذوالفقار بخاری24نومبر کو نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے سیاحتی ویبنار سے خطاب کریں گے

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل کوارڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری24نومبر کو نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے سیاحتی ویبنار سے خطاب کریں گے ۔ 24نومبر دن 11بجے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام ’پاکستان ٹورازم پوٹینشل‘کے عنوان سے ویبنار منعقد ہوگا ۔ ویبنارمیں معاون خصوصی زلفی بخاری، پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل ،والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ، ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے ممبر وجاہت ملک سمیت دیگر شرکاءشرکت کریں گے ۔