سینیٹر فیصل جاوید کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔