سی پیک انویسٹمنٹ کانفرنس 25 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) 25 نومبر کو خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) صنعتی تعاون بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس میں پاکستانی اور غیر ملکی تاجروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطوں کی سہولت کے لئے سی پیک کی ترجیحی شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ مزید برآں اس میں تعلیمی ادارے ، سیاحت ، فوڈ پروسیسنگ ، بارودی سرنگوں اور معدنیات اور تعمیرات پر بھی توجہ دی جا ئے گی اور اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں کے پی کےکی صلاحیتوں کو بھی پیش کیا جارہا ہےجس میں جوائینٹ ورکنگ گروپس اور بزنس ٹو بزنس تعاون کے منصوبے شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔