نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 665 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 59 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 54 افراد ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 983 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 537, پنجاب میں 13 ہزار 865, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 836, اسلام آباد میں 7 ہزار 98, بلوچستان میں 697,گلگت بلتستان میں 313, آزاد کشمیر میں 637 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 803 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 256 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار, بلوچستان میں 16 ہزار 744, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526، اسلام آباد میں 26 ہزار 569, خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 97، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار 10 اور سندھ میں 1 لاکھ 62 ہزار 227 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 662 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 816 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 848 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 325 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 278 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 161 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 94 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 140 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 763 ہسپتالوں میں 2 ہزار 139 مریض زیر علاج ہیں۔