وزیراعظم عمران خان کا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر شریف فیملی سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔