وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی، اسد عمر

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کی زمین سے قبضہ چھڑانا وفاق کی ذمے داری کیسے ہوگئی؟ وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کیلئے 700 ارب کے منصوبے رکھے ہیں تو خرچ کریں۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جزیرہ گیم چینجر ہوگا، جزیرے سے متعلق 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جزیرے کی ترقی سے ماہی گیروں کو بھی فائدہ ہوگا۔