چینی معیشت کی بحالی عالمی معیشت کے لیےاہم ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔21نومبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نےکہا ہےکہ چینی معیشت کا استحکام اور بحالی بلا شبہ عالمی معشیت کے لیے بے حد اہم ہے،اس سے عالمی معیشت کی بحالی کو نئی قوت محرکہ ملے گی۔چینی ریڈیو کے مطابق آئی ایم ایف نے حال ہی میں اندازہ لگایا ہے کہ2020میں دنیا کی پہلی 50 معیشتوں میں سے صرف چین سمیت 4معیشتوں کے فی کس جی ڈی پی میں مثبت اضافہ ہوگا۔2024تک چین کا فی کس جی ڈی پی دگنا ہو جائے گا اور2025تک چین کا فی کس جی ڈی پی دنیا بھر میں سترویں نمبر پر آجائے گا۔اس حوالے سے چاؤ لی جیان نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عالمی برادری چینی معیشت سے پرامید ہے اور اس کی جانب چین کی معاشی و سماجی ترقی کو خوب سراہا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی مارکیٹ میں شامل ہونے کی مثبت طور پر کوشش کرے گا، بیرونی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرے گا۔