ڈاکٹر عارف علوی کا محمد نوازشریف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کےاہلِ خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ہے۔صدر مملکت نےمرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔