ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کوئٹہ کے کاروباری شخصیت ممتاز پراچہ کےانتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ۔21نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ کے معروف کاروباری شخصیت پراچہ سٹیٹ کے مالک ممتاز پراچہ کی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ انکے انتقال سے ہم ایک شفیق شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم ایک غریب پرور،ایماندار اور سماجی شخصیت تھے ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔