کورونا وباء پر قابو اور معاشی نقصان سے بچنے کے لیے این سی او سی کی تجاویز پر عمل ضروری ہے،مراد سعید ٹویٹ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسسز مراد سعید نے کہا ہے کہ کورونا وباء پر قابو اور معاشی نقصان سے بچنے کے لیے این سی او سی کی تجاویز پر عمل ضروری ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی نجی محفل میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی اور عوام کو کورونا ایس او پیز کے خلاف جاکے جلسوں میں شرکت پر اکسانا اپنی چوری بچانے کے لیے کس حد تک کریں گے؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں جہاں حکومت میں ہیں وہاں لاک ڈاون اور جزوی لاک ڈاون کرنے جا رہے ہیں لیکن جہاں اپوزیشن میں ہیں وہ جلسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن عوام سے شکست کا بدلہ چا رہے ہیں یا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ وباء پر قابو اور معاشی نقصان سے بچنے کے لیے این سی او سی کے تجاویز پر عمل ضروری ہے۔