24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2843کیس، 42 اموات رپورٹ، 42 ہزار 752 ٹیسٹ ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہو گئی، این سی او سی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں.ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 42 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 34 افراد ہسپتالوں میں اور 8 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 975 پنجاب میں 16 ہزار 275، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 615، اسلام آباد میں7 ہزار 52، بلوچستان میں664،گلگت بلتستان میں 302، آزاد کشمیر میں 896ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اوربلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 798 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 246 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 71ہزار 508 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911،بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 ، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، پنجاب میں 1 لاکھ 13 ہزار 457 اور سندھ میں 1 لاکھ 62 ہزار 28 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 603 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 799 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 826 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 323 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3مریض ہسپتال میں جبکہ ایک مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 270 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 158 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے134 اموات ہوئی ہیں . اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 51 لاکھ 41ہزار 43 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 763 ہسپتالوں میں 2 ہزار 122 مریض زیر علاج ہیں۔