گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 799 کیس، 5 اموات رپورٹ، 42,299 ٹیسٹ کیے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 799 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 3 مریض ہسپتال میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 360، پنجاب میں 11 ہزار 53, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 627, اسلام آباد میں 6 ہزار 149, بلوچستان میں 1 ہزار 333,گلگت بلتستان میں 216، آزاد کشمیر میں 561 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 392 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر103 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 388 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 591، بلوچستان میں 14 ہزار 765, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 572، اسلام آباد میں 16 ہزار 288, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 470، پنجاب میں 98 ہزار 686 اور سندھ میں 1 لاکھ 34 ہزار 845 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 437 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 471 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 229 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258،اسلام آباد میں کل 181 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 83 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 70 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 872 مریض زیر علاج ہیں۔