سال2021ء پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے

سال2021ء پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے

اسلام آباد۔13جون  (اے پی پی):2021ء پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اسی سبب ان بے مثال تعلقات کے لئے اکثر “آئرن برادرز” کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔

اس منفرد رشتے کی اہمیت کو اس حقیقت سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی وبائی مرض کے دوران بھی دونوں ممالک نے تعاون کو بڑھانے اور کثیرالجہتی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے دوطرفہ تعاون کا ایک اہم مظہرہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ مزید برآں دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے کو اب دوطرفہ تعلقات کا اہم ترین شعبہ تصور کیا جاتا ہے۔