کورونا وبا سے جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر ہوا ، اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ۔12ستمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسف’ کا کہنا ہے کہ کوویڈ۔19 کے باعث اسکولوں کی بندش کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر ہوا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں بچوں کی تعلیم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ’یونیسف‘ کی تحقیقی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وبا کے دوران جنوبی ایشیا کےممالک میں اسکولوں کی بار بار بندش کی وجہ سے 43 کروڑ 40 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

یونیسف حکام نے جنوبی ایشیا کے ممالک پر زورد یا ہے کہ بچوں کی تعلیم کو مؤثر طور پر جاری رکھنے کے لیےاسکولوں کو محفوظ انداز میں کھولنے کے ساتھ ساتھ معیاری آن لائن تعلیم کو یقینی بنایا جائے ۔