نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 24 کروڑ 46لاکھ روپے جاری

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 24 کروڑ 46لاکھ روپےکے فنڈزجاری کر دیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 48 کروڑ 93 لاکھ روپے  سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔