ایران کے شمال مشرقی صوبے میں 5.2 درجے شدت کا زلزلہ

بلوچستان میں 5.9درجے شدت کا زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 زخمی، درجنوں مکانات گر گئے، امدادی کارروائیاں جاری

تہران۔13ستمبر (اے پی پی):ایران کےشمال مشرقی صوبہ رضاوی خراسان میں 5.2 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے زلزلے کی شدت کو ریکارڈ کرنے والے ایرانی محکمہ کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے جھٹکے پیر کی صبح8 بج کر 32 منٹ پر صوبہ رضاوی خراسان کے دارالحکومت مشہد اور قوچان شہرکے قریب محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے مرکز کی گہرائی سطح زمین سے 6 کلومیٹر نیچے تھی۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔