نیوزی لینڈ کی ٹیم باصلاحیت ہے، ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے، حسن علی

نیوزی لینڈ کی ٹیم باصلاحیت ہے، ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے، حسن علی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے، کرکٹ میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

بدھ کوورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں،تینوں ارمیٹس میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی کوشش کروں گا۔ حسن علی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے جونیئرز کے لیے دستیاب ہوتا ہوں،میں نے اپنے سینیرز سے سیکھا ہے کہ کس طرح جونیئرز کو سکھانا ہے،شاہنواز، حارث اور حسنین جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو سیکھانے پر خوشی ہوتی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ عبدالرزاق کے ساتھ پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن میں عبد الرزاق ہمارے ساتھ محنت کر رہے ہیں،بطور کھلاڑی چاہتے ہیں کہ عبدالرزاق ہمارے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ سننے میں مشکل لگتا ہے کہ ورلڈکپ آرہا اور کوچنگ سٹاف تبدیل ہوا ہے،وقار یونس میرے رول ماڈل تھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کو میں یاد کروں گا،ہرانسان کے اندر کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہے لیکن فی الحال کوئی اداکاری کا پلان نہیں۔

حسن علی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہوا ہے،کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں،عرب امارات میں جو فاسٹ بولر اپنی باؤلنگ میں ویریشن لاتا ہے تو کامیاب رہتا ہے۔