جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دورا ن 16 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مکاناتی اور تعمیراتی قرضوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ویب پیج متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دورا ن 16 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کے دوران جرمنی کو 1302.991 ملین ڈالر برآمدات کی گئی تھیں تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں جرمنی کو کی جانے والی برآمدات سے 1511.227 ملین ڈالر کمایا گیا ہے۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران جرمنی کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 208.236 ملین ڈالر یعنی 15.98 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ایس بی پی کے مطابق جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں 31.87 فیصد اضافہ سے 145.342 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران بھی جرمنی کو کی جانے والی برآمدات میں 20.53 فیصداضافہ ہوا ہے اوربرآمدات کا حجم مئی 2021 کی 120.577 ملین الر برآمدات کے مقابلہ جون 2021 کےدوران 145.342 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان اور جرمنی کی باہمی تجارت پاکستان کے حق میں رہی ہے اور پاکستان نے اس دوران 363.192 ملین روپے کاٹریڈ سرپلس حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2020 کے لئے پاک جرمنی باہمی تجارت کاپاکستان کے حق میں ٹریڈ سرپلس 353.711 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 میں پاکستان اور جرمنی کی باہمی تجارت میں پاکستان کے ٹریڈ سرپلس میں 2.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔