وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تاجکستان پہنچ گئے جہاں وہ پاک تاجک بزنس فورم میں بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق داؤد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تاجکستان پہنچ گئے جہاں وہ پاک تاجک بزنس فورم میں بھی شریک ہوں گے۔

جمعرات کو وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق پاک تاجک بزنس فورم میں 67 پاکستانی اور 150 تاجک کمپنیاں شرکت کریں گی،اب تک بزنس فورم کےB2B 1500 اجلاس ہوچکے ہیں۔ان اجلاسوں میں ٹیکسٹائل، ادویات، لیدر، زرعی مصنوعات، سیاحت اور مائننگ کے شعبوں پر غور کیا گیا ہے ۔