پاکستان اور نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین (کل) جمعہ سے شروع ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ کے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، حارث رؤف، حسن علی،شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ سکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان) (وکٹ کیپر)، فن ایلن، ہمیش بینیٹ، ٹام بلینڈل (وکٹ کیپر)، ڈگ بریسوسیل، کولن ڈی گرینڈہوم، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، اسکاٹ کگلیجن، کول مکانچی، ہنری نکلس، اعجاز پٹیل، راچن رویندرا، بلیر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں۔