پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ جمعرات کے روز قومی کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

بارہ رکنی اسکواڈ میں شامل کپتان بابر اعظم، شاداب خان اور امام الحق نے بھی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی ہے۔ 12رکنی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلرز کو ٹریننگ سیشن میں آرام کا موقع دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے بھی آرام کیا۔ باقی تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔