10 ستمبر 2021 کو ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے، رپورٹ

ترسیلات زر کا ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا مضبوط رجحان جاری، ستمبر میں 2.7 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، مرکزی بینک

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):10 ستمبر 2021 کو ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 20 ارب دو کروڑ 27 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 27 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے اور دوران ہفتہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کرو 27 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔