وزیرِ اعظم عمران خان آج  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آج  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

دوشنبے۔17ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم افغانستان کے موضوع پر کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن (سی ایس ٹی او) کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم صدر تاجکستان امام علی رحمانوف سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔

صدارتی محل میں وفود کے سطح کی ملاقاتیں، مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اور دونوں ممالک کےراہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔