گدون ٹیکسٹائل ملز کی آمدنی میں 9 ماہ کے دوران 485 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ڈی ٹی) کی بعد از ٹیکس آمدنی مالی سال 2021 کےپہلے 9 ماہ میں 485 فیصد بڑھ گئی ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا مارچ 20-2019 جی اے ڈی ٹی کو 3 لاکھ 18 ہزار روپے خالص آمدن ہوئ تھی تاہم جولائی تامارچ 21-2020 کمپنی کا خالص منافع 18 لاکھ 59 ہزار روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 15 لاکھ 41 ہزار روپے یعنی 484.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 11.33 روپے کے مقابلہ میں 66.31 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

رپوٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،جولائی تا ستمبر 2020 کے لئے جی اے ڈی ٹی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے خالص آمدن ہوئی تھی اور اس عرصہ کے لئے کمپنی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے خالص آمدن ہوئی تھی اور اس عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصصآمدن 6.86 روپے رہی تاہم دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کے دوران گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے خالص منافع میں نمایاں اضافہ ہوا اور کمپنی کا خالص نفع 6 لاکھ 55 ہزار روپے جبکہ بعداز ٹیکس آمدن 23.37 روپے تک بڑھ گئی۔

اسی طرح جنوری تامارچ 2021 کے دوران جی اے ڈی ٹی کی خالص آمدن 10 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ فی حصص آمدنی 360.09 روپے تک بڑھ گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں کے دوران کمپنی کی خالص آمدن میں مسلسل اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔