خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں جون کے دوران 50 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

ملک میں مرغی، دالوں اور آٹا سمیت سات اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 15اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):جون 2021 کے دوران خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں 50.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2021 میں برآمدات کی مالیت 1.4 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ مئی 2021 کے دوران خیموں اور ترپالوں کی برآمدات 908 ملین روپے رہی تھیں۔

اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران خیموں اور ترپالوں کی قومی برآمدات میں 42 کروڑ روپے یعنی 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔