آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران 114 فیصداضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ (آئی سی آئی) کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران 114 فیصداضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لئے آئی سی آئی کاخالص منافع 5.57 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدنی 60.30 روپے رہی ہے۔

مالی سال 2020 کے دوران آئی سی آئی پاکستان نے 2.60 ارب روپے بعداز ٹیکس منافع ہوا تھااور فی حصص آمدن 28.14 روپے رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2.97 ارب روپے یعنی114 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ دساروں کے لئے قبل ازیں ادا شدہ 20 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ مزید 20 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کااعلان کیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی جانب سے ادا کئے گئے کیش ڈیوڈنڈ کی مالیت مجموعی طور پر 40 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔