ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،وزارت قومی صحت

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جن میں سے 2928 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی شرح 5.08 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 68 ریکارڈ کی گئی ہے۔