پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹؔ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حکومت کی حکمت عملی سائنسی طور پر درست اور ملک کے زمینی حقائق کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبہ میں وبا کے خلاف ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر اس چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔