امریکی سپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس لوٹ آئے

واشنگٹن۔19ستمبر (اے پی پی):امریکی سپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد فلوریڈا میں بحر اوقیانوس کے ساحلی علاقے میں کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس لوٹ آئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے مشن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری براہ راست وڈیو کے حوالے سے بتایا کہ اس میں خلائی سیاحوں کو اترتے دکھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلا مداری سیاحتی مشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کوئی پیشہ ور خلاباز سوار نہیں تھا۔