پاکستان سے تمباکو کی برآمدات میں اگست کے دوران 344فیصد اضافہ

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اگست 2021 کے دوران پاکستان سے تمباکو کی برآمدات میں 344 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 میں تمباکو کی برآمدات سے 9 لاکھ 46 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم اگست 2021 کے دوران تمباکو کی برآمدات کی مالیت 42 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اس طرح جولائی 2021 کے مقابلہ میں اگست 2021 کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 32 لاکھ 54 ہزار ڈالر یعنی 344 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔