بیافوانڈسٹریز لمیٹڈ کو مالی سال 2018میں 20.17 روپے فی حصص آمدن ہوئی

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بیافوانڈسٹریز لمیٹڈ(بی آئی ایف او) کو مالی سال 2018میں 20.17 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔ جو گزشتہ 14 مالی سال کے دوران کمپنی کی سب سے زیادہ فی حصص آمدن رہی ہے۔

مالی سال 2007تا 2020 کے دوران کمپنی کو سب سے کم 3.78 روپے فی حصص آمدنی مالی سال 2008 میں ہوتی تھی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2007 کے لئے بی آئی ایف او کی فی حصص آمدنی 4.66 روپے رہی تھی جو مالی سال 2008کے دوران 3.78 روپے فی حصص کی ریکارڈ سطح تک کم ہو گئی۔

مالی سال 2009 میں کمپنی کی فی حصص آمدن 5.72روپے تک بڑھنے کے بعد آئندہ مالی سال 2012 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 8.33 روپے تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 تا مالی سال 2015 میں مسلسل تین مالی سالوں کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن میں مسلسل اضافہ ہوا اور اس دوران بی آئی ایف او کی فی حصص آمدن بالترتیب 14.31 روپے، 15.93 روپے اور 19.63 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ مالی سال 2016 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 18.11 روپے جبکہ مالی سال 2017 میں 14.57 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔ مالی سال 2018 کے دوران بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 20.17 روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی جو گزشتہ چودہ مالی سالوں میں کمپنی کی سب سے زیادھ فی حصص آمدن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019کے دوران بی آئی ایف او کی فی حصص آمدنی 10.33 روپے جبکہ مالی سال 2020 میں 7.06 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔