برآمدات میں تنوع ہماری برآمدی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے، مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات میں(تنوع ) ہماری برآمدی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کے وزارت تجارت روایتی مصنوعات کے شعبوں میں ڈائیورسیفکیشن پر توجہ مرکوز کررہی ہے انہوں نے کہا کےغیر روایتی مصنوعات کے شعبوں میں بھی ڈائیورسیفکیشن پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے،

جیوگرافیکل ڈائیورسیفکیشن کے ساتھ افریقہ اور جنوبی امریکہ جیسی نئی منڈیوں کی برآمدات کو جوڑنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ پالیسی نتائج دکھانا شروع کر رہی ہے، تاہم ہم نے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے ۔