صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج 14 اکتوبر، بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا ہے۔