نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، مخصوص طبقہ اس معاملہ پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے، ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔