فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلدمکمل ہو جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ حالات بالکل ٹھیک ہیں، کچھ لوگ اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لئے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، پاک فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔