نعت خوانی ہماری ثقافت کے رنگوں میں انتہائی خوبصورت رنگ ہے،پیر نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہۖؐ سے روشناس کرکے معاشرے کو درپیش ثقافتی مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ حضورۖ ؐ کی محبت کی خوشبو ہماری نوجوان نسل تک پہنچے۔

وہ جمعرات کو ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم میں کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرمذہبی امور نے مقابلہ نعت خوانی کے انعقاد پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ، وزارت اطلاعات و نشریات اور ریڈیو پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعت خوانی ہماری ثقافت کے رنگوں میں انتہائی خوبصورت رنگ ہے۔ اس سے ہمارے ثقافتی رنگ کو بھی فروغ ملتا ہے۔ نعت خوانی زمانہ نبوت سے آج تک اس امت کا معمول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضورۖؐ کی نعت سب سے پہلے آپۖ ؐکے دادا حضرت عبدالمطلب اور آپۖ ؐکے چچا حضرت ابو طالب نے پڑھی تھی۔ بعد میں یہ سلسلہ صحابہ کرام سے ہوتے ہوئے ہم تک پہنچا ہے۔حضرت حسانؓ، امام اعظم امام ابو حنیفہ اور سعدی شیرازی نے بھی حضور سرور کونینۖﷺ پر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کئے ہیں۔غالب اور امام احمد رضا خان بریلوی نے بھی نعتیہ کلام کہے ہیں۔ حکومت اس سال عشرہ رحمت اللعالمین ۖ ؐمنارہی ہے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ حضورۖ ؐ کی محبت کی خوشبو نوجوان نسل تک پہنچے۔

ث

قافت کے نام پر بعض اوقات جو مسائل سامنے آتے ہیں ان سے چھٹکارا صرف اور صرف سیرت طیبہؐ ۖ سے وابستگی کے ذریعے ممکن ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت للعالمین ۖ ؐکے ہر دن کے لئے سیرت کانفرنسوں کے موضوعات مقرر کئے ہیں۔

انہوں نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن حضورۖ ؐاپنا سرسجدہ میں رکھیں گے تو اللہ فرمائے گا کہ میرے حبیب اپنا سر اوپر اٹھائیں، آپۖؐ جو کچھ مانگیں گے آپۖؐ کوعطا کیا جائے گا۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ہم سب کو قیامت کے دن حضورۖ ؐکی شفاعت نصیب فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے خوبصورت محفل سجانے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور تمام مہانوں اور مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں کا شکریہ ادا کیا۔