بائیکو پٹرولیم پاکستان کومالی سال 2021 کے دوران 3.6 ارب روپے خالص منافع

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ ( بائیکو) نے مالی سال 2021 کے دوران3.6 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا ۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال میں بائیکو کا بعد از ٹیکس منافع 3.6 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 کے دوران کمپنی 2.4 ارب روپے خسارہ ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ مالی سال 2020 کےلئے بائیکو کو 0.46 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا کرنا پڑا تاہم گزشتہ مالی سال منافع بڑھنے سے فی حصص آمدن 0.67 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کےلئے کمپنی کا گراس پرافٹ 2.9 ارب روپے رہا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کا عمومی منافع بڑھ کر8.1 ارب روپے رہا جس کے نتیجے میں کمپنی نے خسارے پر قابو پایا اور دوران سال 3.6 ارب روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی حاصل کی ۔