فوڈ گروپ کی برآمدا ت میں اگست کے دوران سالانہ بنیاد پر48.09 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):فوڈ گروپ کی برآمدا ت میں اگست 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر 48.09 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے مطابق رواں سال اگست کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر325.750 ملین ڈالر رہا جبکہ اگست 2020 کے دوران فوڈ گروپ کو برآمدات سے 219.972 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس طرح اگست 2020 کے مقابلے میں اگست 2021 کے دوران فوڈ گروپ کی مجموعی قومی برآمدات میں 105.778 ملین ڈالر یعنی 48 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔