اعصام الحق قریشی کریملن کپ اوپن ٹینس مینز ڈبلزکا ابتدائی رائونڈ میں (کل )ایکشن میں نظر آئیں گے

ماسکو۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپناکر یملن کپ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں (کل) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔کر یملن کپ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ روس میں شروع ہو چکا ہے ۔

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا کریملن کپ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں (کل) جمعرات کو نبرد آزما ہوں گے ۔ اعصام کا کریملن کپ ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں مقابلہ جنوبی افریقا کے راون کلاسین اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلان پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔