وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی شریک

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرا بھی شریک ہیں۔ وزیر داخلہ کو ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے، اجلاس میں ٹی ایل پی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیرنور الحق قادری، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور بھی شریک ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے راجا بشارت ، آئی جی پنجاب اور دیگر بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ہفتہ کو کچھ دیر قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کلعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لئے لاہور پہنچے ہیں۔ وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ آئے ہیں جبکہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری پہلے ہی لاہور میں ہیں۔