وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پولیو سے بچا ئوکے عالمی دن پر پیغام

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر وربھو کو کزنز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب کا سخت نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے ۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے پولیو سے بچا ئوکے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں – والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدیدکرتے ہیں۔