لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی مندوب جان کیوبس اپنے عہدے سے مستعفیٰ

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی مندوب جان کیوبس اپنے عہدے سے مستعفیٰ

اقوام متحدہ ۔24نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی مندوب جان کیوبس نے جنگ زدہ ملک میں اہم انتخابات سے ایک ماہ قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ا س بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جاب کیوبس نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور سیکرٹری جنرل نے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان نےمزید کہا کہ جان کیوبس فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ سلامتی کونسل کو لیبیا کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ انہو ں ے مزید کہا کہ لیبیا میں ہمارے تمام ساتھی جاری رکھیں گے اور ہم اس عہدے کی بھرتی کے لئے کام کررہے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ استعفیٰ سے قبل جان کیوبس اور سیکرٹری جنرل کے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا۔واضح رہےکہ خصوصی مندوب کا یہ عہدہ سلامتی کونسل کی ستمبر 2020 کی قرارداد 2542 کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔