ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ کا عمومی رحجان ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر13.12 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر18.21 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 193,456 ٹن پیپراینڈبورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پیپراینڈبورڈکی 171,017 ٹن پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ستمبر2021 میں ملک میں پیپراینڈبورڈکی 70899 ٹن پیداوارہوئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 59978 ٹن پیپراینڈبورڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر5.15 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر1.19 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔