کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 20.73 فیصد اضافہ

سفری خدمات کی برآمدات میں تین ماہ کے دوران 71.73 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.73 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو105.120 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.73 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو87.07 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس مدت میں فٹ بالزکی برآمدات میں اضافہ کی شرح 17.22 فیصدرہی۔جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں فٹ بال کی برآمدات سے ملک کو50.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 42.78 ملین ڈالرتھا۔

دستانوں کی برآمدات میں اس مدت کے دوران 6 فیصدکی شرح سے نموہوئی، جاری مالی سال میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو 24.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.16 ملین ڈالرتھا۔اکتوبرکے مہینہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 33.55 فیصد ریکارڈکی گئی ۔

اکتوبرمیں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو27.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں کھیلوں کے سامان کی برآمد سے ملک کو 20.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات میں مجموعی طورپر24.94 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔