سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 187رنز سے ہرا دیا،میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری،کپتان دیموتھ کرونارتنےمرد میدان قرار

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 187رنز سے ہرا دیا،میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری،کپتان دیموتھ کرونارتنےمرد میدان قرار

گال۔25نومبر (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 187 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔لیستھ ایمبولڈینیا اور رمیش مینڈس نے دوسری اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیستھ ایمبولڈینیا نے پانچ اور رمیش مینڈس چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز دیموتھ کرونارتنےکو عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعرات کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 52 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو نکرومہ بونر18 اور جوشوا ڈی سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جشواڈی سلوا نے تھوڑی مزاحمت کی اور اپنی نصف سنچری سکور کر لی ،تاہم وہ 54 رنز بنانے کے بعد لیستھ ایمبولڈینیا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

راحیم کارن وال ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر پروین جے وکرما کی گیند پر سرنگا لکمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جومل واریکن نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو رمیش مینڈس کی گیند پر اوشادا فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ شینن گیبریل ویسٹ انڈیز کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو لیستھ ایمبولڈینیا کی گیند پر دھننجایا ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ نکرومہ بونر 68 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

سری لنکا کی ٹیم کی طرف سے ملنے والے 348 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو 187 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔