وزیراعظم عمران خان جمعرات کوسوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعرات کوسوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان جمعرات کوسوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے وژن کے تحت سٹیٹ بینک سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا اجراء کرنے جا رہا ہے جس کا آج جمعرات کو وزیر اعظم اسلام آباد میں افتتاح کریں گے۔

پروگرام کے تحت سٹیٹ بینک کے تفویض کردہ ذرائع سے بھیجی جانے والی ترسیلات رز کے عوض سمندر پار پاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہونگے جن کے ذریعے وہ سرکاری اداروں سے دی جانے والی خدمات کا مفت استعمال کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے جس کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ریوارڈ پوائنٹس کے عوض نہ صرف سرکاری اداروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے بلکہ اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اپنے علاوہ ایک بینیفشری کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جس کو یہ ریوارڈ پوائنٹس منتقل ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کارروائی نشر کرے گا