صرف صحت مندافراد ہی عمرہ کے سفر کا انتخاب کریں، پی سی آرٹیسٹ لازمی ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نےعمرہ کے خواہش مندپاکستانیوں سے کہا ہے کہ صرف صحت مندافراد ہی عمرہ کے سفر کا انتخاب کریں، پی سی آرٹیسٹ لازمی ہو گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور ان کی سعودی حکام سے حج و عمرہ کھولنے لئے ملاقاتیں جاری ہیں ۔

وزیر مذہبی امور نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی زائرین کے لئے عمرہ پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔وزیرمذہبی امور کا کہنا تھاکہ موجودہ صورتحال میں صرف صحت مند پاکستانی ہی عمرہ کے سفر کا انتخاب کریں

تاہم انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سعودی حکومت سے اجازت ملے گی عمرہ کھول دیاجائے گا جس کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔